Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی زیرِ صدارت ’’ون پیشنٹ، ون آئی ڈی‘‘ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس۔

0

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی زیرِ صدارت ’’ون پیشنٹ، ون آئی ڈی‘‘ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں منصوبے کو وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق جلد فعال کرنے، واضح لائحہ کار مرتب کرنے اور تھرڈ پارٹی آڈٹ و جائزہ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ گزشتہ 14، 15 ماہ سے زیرِ بحث مسائل کو دستاویزی شکل دے کر ان کے عملی حل، ذمہ داریاں اور اصلاحی اقدامات واضح کیے جائیں۔

منصوبے کے تحت ہر شہری کا شناختی کارڈ نمبر منفرد میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا، جس کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں مریض کی مکمل طبی تاریخ اور سابقہ ریکارڈ باآسانی دستیاب ہوسکے گا۔ پاکستان میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Comments
Loading...