ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عراق کے ذی قار گورنری کے علاقے میں ایک خاتون نے ایک آنکھ والے بچے کو جنم دیا۔
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عراق کے ذی قار گورنری کے علاقے میں ایک خاتون نے ایک آنکھ والے بچے کو جنم دیا۔ جو پیدائش کے فوراً بعد ہی دم توڑ گیا۔
عراقی میڈیا کے مطابق بچہ ایک آنکھ اور ایک نظری اعصاب کے ساتھ پیدا ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ دنیا نے پانچ صدیوں میں اس طرح کے صرف سات کیسز دیکھے۔
عراقی گورنری ذی قار نے ہسپتال میں صرف ایک آنکھ والے بچے کی عجیب و غریب ڈیلیوری دیکھی۔ صحت کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ اس حالت کے نتیجے میں بچے کی پیدائش کے فوراً بعد موت ہو گئی تھی۔
تاہم لوگوں نے اس بچے کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرنا شروع کردیا ہے۔