Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی آٹو سپیئر پارٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے کراچی پولیس آفس میں ملاقات۔

ملاقات میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان، صدر رضوان، جنرل سیکریٹری احسان و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

0

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی آٹو سپیئر پارٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے کراچی پولیس آفس میں ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی آٹو سپیئر پارٹس ایسوسی ایشن کے 11 رکنی وفد سے کراچی پولیس آفس میں ملاقات۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان، صدر رضوان، جنرل سیکریٹری احسان و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ پولیس چیف سے ملاقات میں تاجروں کے وفد نے مسرت کا اظہار کیا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال پر کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفد نے پولیس چیف کو دکانداروں کی گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر پولیس چیف نے ڈی آئی جی ٹریفک اور متعلقہ ایس ایس پی کو تاجروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وفد نے پولیس چیف کی تاجر برادری کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments
Loading...