Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب خادم حسین رند کا کراچی پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف بڑا اقدام

جبکہ دیگر 5 اہلکاروں کو، جن میں پی سی صاقب، پی سی مدثر، پی سی گل عباس، پی سی عادل حسین اور ایچ سی نعیم شامل ہیں، کو بھی سزائیں دی گئی ہیں۔

0

ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب خادم حسین رند کا کراچی پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف بڑا اقدام

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب خادم حسین رند نے جرائم کی پشت پناہی کرنے پر اور جرائم کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر مختلف پولیس افسران و اہلکار وں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے، اے ایس آئی عبدرروف، سابقہ ہیڈ محرر تھانہ درخشاں ایچ سی منصور، ایچ سی زبیر احمد اور پی سی کاشف کو نوکری سے برخاست کردیا۔

جبکہ دیگر 5 اہلکاروں کو، جن میں پی سی صاقب، پی سی مدثر، پی سی گل عباس، پی سی عادل حسین اور ایچ سی نعیم شامل ہیں، کو بھی سزائیں دی گئی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب خادم حسین رند نے انکوائری میں سابقہ ایس ایچ او علی رضالغاری، ایس آئی سلمان تھیو، حبیب خان، پی سی عاقب جاوید کے نام سامنے آنے پر مذکورہ افسران کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ مذکورہ پولیس افسران و اہلکار لکھوں روپوں کی رشوت کے عوض ڈانس پارٹیوں کی پشت پناہی کرتے تھے۔،

ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب خادم حسین رند نے اس ضمن میں مزید کہا کہ اہلکاروں کی ویلفئر کے لئے جہاں بہت سے منصوبے نافذالعمل کئے جارہے ہیں، وہیں جرائم کی سرپرستی کرنے والی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی سخت ترین کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

Comments
Loading...