لڑکے نے اوکلاہوما کے تالاب میں ‘انسان نما دانتوں’ والی مچھلی پکڑی
لڑکے نے اوکلاہوما کے تالاب میں ‘انسان نما دانتوں’ والی مچھلی پکڑی
لڑکے نے اوکلاہوما کے تالاب میں ‘انسان نما دانتوں’ والی مچھلی پکڑی
تفصیلات کے مطابق جانا کلنٹن اپنے پچھلے پورچ پر بیٹھی، اپنے بیٹے چارلی، کو اوکلاہوما میں اپنے گھر کے پیچھے ایک تالاب میں مچھلی پکڑتے دیکھ رہی تھی کہ اچانک اس کے بیٹے نے چیخنا شروع کر دیا۔ “وہ چیخ رہا تھا، ‘اوہ میرے خدا، ماں! اوہ میرے خدا!’۔
انہوں نے مزید کہا ، “میں نے سوچا کہ وہ صرف ڈراما کر رہا ہے۔ لیکن جب وہ نہیں روکا تو اس نے اپنے بیٹے کے پاس جا کر دیکھا۔ اس کے بیتے کے ہاتھ میں ایک مچھلی ہے جس کے دانت ایک دم آدمیوں کے جیسے ہیں۔ اور اس کا بیٹا اس مچھلی کو دیکھ کر چیخ رہا تھا۔
یہ پتہ چلا کہ چارلی نے ایک پیکو، نامی مچھلی جو پرانہہ کی کزن ہے اس کو پکڑ لیا ہے۔ جس کے باہر کے دانت تیراکوں میں خوف پیدا کرتے ہیں۔ پیکو مچھلی جنوبی امریکہ کی ہے، لیکن یہ اوکلاہوما سٹی کے شمال میں کلنٹن کے مضافاتی علاقے میں ایک چھوٹے سے تالاب میں کہاں سے آئی یہ عجیب تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بیٹے نے مچھلی کو خود ہی پکڑ لیا۔ “وہ وہاں اکیلا ہی تھا جو مچھلی پکڑ رہا تھا اور اس نے بہت اچھا کام کیا۔”