Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جرائم کے تجزیاتی جائزے اور خصوصاً منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ محررز اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔

0

جرائم کے تجزیاتی جائزے اور خصوصاً منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

کراچی : ایس ایس پی آفس ضلع ویسٹ میں جرائم کے تجزیاتی جائزے اور خصوصاً منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ محررز اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ایس ایس پی ویسٹ نے تمام تھانوں کی کارکردگی اور زیرِ التواء مقدمات کا فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا، بالخصوص منشیات کی روک تھام میں سست روی پر شدید اظہارِ ناراضگی کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ نے واضح ہدایات جاری کیں کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف دو روز کے اندر نمایاں پیشرفت کی جائے، چاہے ملزمان کا تعلق کسی بھی کیٹیگری سے ہو۔

اسٹریٹ کرائم سمیت رپیٹڈ افینڈر، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کو بھی ترجیحی بنیادوں پر تیز کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے انٹیلیجنس سیکشن اور چوکی انچارجز کو مزید فعال طریقے سے کام کرنے جرائم پیشہ عناصر کی شناخت و گرفتاری کے لئے بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

مزید ہدایت دی گئی کہ کومبنگ و سرچ آپریشنز سے قبل متعلقہ علاقوں میں انٹیلیجنس نیٹ ورک کو متحرک کیا جائے تاکہ کارروائیاں مؤثر ثابت ہوں اور ملزمان کی گرفتاریاں ہوں۔ اجلاس کے اختتام پر ایس ایس پی ویسٹ نے تمام افسران کو واضح ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، منشیات اور جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

Comments
Loading...