Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

باکسر شہیر آفریدی کی کامیابی دراصل پوری پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔ سعید غنی

باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو چاروں کونے چت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے نہیں بلکہ دنیا بھر میں سب سے بہتر باکسر ہیں۔ سعید غنی

0

باکسر شہیر آفریدی کی کامیابی دراصل پوری پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔ سعید غنی

کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر ٹرجیت سنگھ باوا کو بینکاک میں شکست دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو چاروں کونے چت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے نہیں بلکہ دنیا بھر میں سب سے بہتر باکسر ہیں۔ باکسر شہیر آفریدی کی کامیابی دراصل پوری پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ بھارتی جارحیت اور انتہاپسندی کا ایک اور جواب ہمارے قومی ہیرو شہیر آفریدی نے بینکاک کے میدان میں ان کے باکسر کو بدترین شکست دے کر دے دیا ہے۔ پوری قوم باکسر شہیر آفریدی کو اس کی بھرپور کامیابی پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔

Comments
Loading...