Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی سطح پر 14 رکنی سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ترجمان ایم کیو ایم

0

چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ترجمان ایم کیو ایم

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق مرکزی کمیٹی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی سطح پر سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کو کراچی کے تنظیمی معاملات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس 14 رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی، امین الحق اور فرقان اطیب جبکہ شکیل احمد، شاکر علی، ارشاد ظفیر، ارشد حسن، راشد سبزواری، شریف خان، نیک محمد، کامران فاروقی، مسعود محمود اور ڈاکٹر یاسر بھی اس کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

Comments
Loading...