چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا
ناظم آباد ٹاون کی شجر کاری مہم میں ٹاون کی تمام یوسیز میں پودے لگائے جائیں گے ۔سید محمد مظفر
ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورصحت مند معاشرے کے حصول کے لئے ہم سب کومل کر کام کرنا ہوگا ۔ سید محمد مظفر
کراچی: چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے ٹاون کے مرکزی آفس میں پودا لگا کرناظم آباد ٹاون میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے ذندگی کے معروف لوگوں کی موجودگی اہمیت کی حامل تھی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے کہا ماحولیاتی آلودگی بین الاقوامی مسئلہ ہے، اور اس کے حل کے لئے ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کرنے ہونگے، ناظم آباد ٹاون کی شجر کاری مہم کا مقصدماحول کو تباہی سے بچانے کی کوشش کے ساتھ مستقبل میں اپنی آ نے والی نسل کو آ لودگی سے پاک صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیں تاکہ آنے والی نسل کو مستقبل میں گھنے سایہ دار درخت کی فراہمی ممکن ہو۔
انہوں نے اس شجر کاری مہم میں مختلف شعبہ ہائے ذندگی کے افراد کے ساتھ اسکول اور کالجوں کے طلبا و طالبات این جی اوز کو دعوت دی کہ وہ اس نیک کام کام میں شامل ہوکر شجرکاری مہم کو کامیاب بنایئں،سید محمد مظفر نے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران آگاہی کیمپ لگا کر درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ناظم آباد ٹاون کی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو درخت لگانے کے لیے پودے مفت یا کم سے کم قیمت پر فراہم کرنے کے ساتھ گھروں کے سامنے درخت لگانے کے کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ معاشرے میں درخت کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر ہو سکے۔
افتتاحی تقریب کی نظامت اصغر عباس نے کی، اس موقع پر وائس چیئرمین نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اقتدار علی جعفری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم عباسی، معروف گلوکار حسن جہانگیر، قوال افضل صابری، گلبہار میلاد کمیٹی کے چیئرمین ناصر خان، درخت فانڈیشن کے سربراہ شائف، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیراحمد، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ آصف بیگ و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔