Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پارک کی ابتر صورتحال پر چیئرمین یوسی 08 احمد رضا کا شدید برہمی کا اظہار

ہم ٹاؤن یا یوسی کے چارج ملنے کے انتظار میں چیزوں کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔ احمد رضا

0

پارک کی ابتر صورتحال پر چیئرمین یوسی 08 احمد رضا کا شدید برہمی کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب چیئرمین یوسی 08 کورنگی احمد رضا نے کہا ہے کہ ہم ٹاؤن یا یوسی کے چارج ملنے کے انتظار میں چیزوں کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلز پارٹی پر کراچی کے عوام کے اعتماد پر انہیں انشاءاللہ مایوسی نہیں بلکہ اپنے فیصلے پر خوشی ہوگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور کراچی کے صدر سعید غنی کی رہنمائی میں کورنگی کو ایک ماڈل ٹائون بنا کر دکھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی کے مدینہ پارک کے دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر محکمہ باغات ضلع کورنگی کا عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ پارک کی ابتر صورتحال پر چیئرمین یوسی 08 احمد رضا نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ باغات کے عملے سے موجودہ حالات کی وجوہات پر ان سے باز پرس کی۔ محکمہ باغات کورنگی کے عملہ نے چیئرمین یوسی 8 کو بتایا کہ رات کے اوقات میں نشئی و دیگر افراد پارک سے بینچز و دیگر اشیاء چوری کررہے ہیں جس سے مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

احمد رضق نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت پارک کی چار دیواری کے کام اور ان پر کانچ لگانے کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی۔ احمد رضا نے کہا کہ ہم ٹاؤن یا یوسی کے چارج ملنے کے انتظار میں چیزوں کو برباد نہیں ہونے دیں گے اور فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آج سے ہی یہ مسلہ حل کریں گے ۔ احمد رضا پارک میں گھانس اور پودوں کو فوری طور پر ازسرنو لگانے اور روزانہ کی بنیاد پر انکی دیکھ بھال کی ہدایات دی اور کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

احمد رضا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے ہر وقت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور اسی وجہ سے کراچی کی عوام نے پیپلز پارٹی کو اکثریت دی ہے ۔

Comments
Loading...