کونسلر نارتھ ناظم آباد یوسی 2 منیب وسیم کا سندھ سولڈ ویسٹ کے نمائندوں سے ٹیلی فون پر رابطہ
اس دوران انہوں نے علاقہ میں موجود کچھ مقامات پر صفائی کے حوالے بات کی اور اس کے ساتھ ساتھ عید قربان کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔
کونسلر نارتھ ناظم آباد یوسی 2 منیب وسیم کا سندھ سولڈ ویسٹ کے نمائندوں سے ٹیلی فون پر رابطہ
کراچی : یوسی 2 نارتھ ناظم آباد کے وارڈ کونسلر منیب وسیم کا سندھ سولڈ ویسٹ کے نمائندوں سے ٹیلی فون پر رابطہ۔ غوث سے بات ہوئی جس میں انہوں نے علاقہ میں درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔
اس سلسلے میں منیب وسیم صاحب کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ عید قربان سے پہلے ہم ایک ڈرائیو چلائیں گے جس میں پورے علاقے میں موجود چھوٹی بڑی تمام کچرا کنڈیوں کا صفایا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سولڈ ویسٹ اس معاملے میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں منیب وسیم نے بتایا کہ عید قربان کے حوالے سے بھی سولڈ ویسٹ سے میٹنگز چل رہی ہیں، ٹاؤن سے آنے والی ہدایات کے مطابق ہم کام کریں گے اور اس عید پر انشاءاللہ عوام کو کسی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے بھی درخواست ہے کہ وہ علاقہ میں کچرا نہیں ڈالیں لوگ اپنے گھروں میں درخت اور پودے کٹواتے ہیں اور اس کے بعد ان کو گلی کے کونے پر ڈال دیا جاتا ہے اور پھر کچھ دنوں بعد وہ جگہ ایک کچرا کنڈی کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔