Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کرکٹ کھیلنے والے، سڑکوں پر کھیلنے کے لئے مجبور، فیملی پارک تو موجود، لیکن علاقہ میں گراونڈ موجود نہیں

علاقہ میں گراونڈ نا ہونے کی وجہ سے لڑکے سڑکوں پر کرکٹ کھیلتے نظر آتے ہیں۔

0

کراچی: شہر بھر میں لڑکوں کو سڑک پر کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے ؟؟؟ اس کی وجہ یہ ہے علاقہ میں فیملی پارک تو موجود ہے لیکن کوئی بھی گراونڈ موجود نہیں۔ فیملی پارک میں کرکٹ نہیں کھیلا جاسکتا ہے، کیونکہ اس کی اجازت نہیں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سارے پارک رات 12 بجے بند ہوجاتے ہیں۔

رمضان کے مہینے میں بہت سارے لڑکے رات بھر سڑکوں پر کرکٹ کھیلتے نظر آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور بہت سی جگہ لڑائی جھگڑا بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کو خود گھروں میں بیٹھنے پر مجبور کردیا ہے۔ ہم لوگوں نے علاقوں میں فیملی پارک تو بنائے لیکن ان لڑکوں کو کھیلنے کے لئے گراونڈ نا دے سکے۔

اس تمام معملے میں کیا کیا مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔

۔1۔ کرکٹ کے لئے لائیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے پول کی لائیٹ سے کنیکشن لیا جاتا ہے۔

۔2۔ جن گھروں کے سامنے کرکٹ کھیلا جارہا ہوتا ہے ان کو شور اور گالم گلوچ کی وجہ سے کافی پریشانی ہوتی ہے۔

۔3۔ گلیاں اور سڑکیں خراب ہونے کی وجہ سے ایک ہی جگہ پر کرکٹ کھیلنے کے لئے کئی لوگ جگہ کے لئے آپس میں ہی لڑتے نظر آتے ہیں۔

۔4۔ سڑک پر کھینے کی وجہ سے آنے جانے والی گاڑیوں کو بھی کافی زیادہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

ایسے اور بھی مسائل موجود ہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ایسے میدان بھی علاقہ میں بنائے جہاں لڑکے کرکٹ، ہاکی، فٹ بال اور دیگر کھیل، کھیل سکیں۔ ایک ہی علاقہ میں کئی فیملی پارک تو موجود ہیں یا بنتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں لیکن کھیل کے لئے میدان موجود نہیں۔

حکومت کو اس معملے پر بھی سوچنا چاہیئے اور ان کے لئے انتظامات کرنے چاہیئے۔ شادمان ٹاون میں بھی ایک بڑا فیملی پارک موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک آئی ٹی پارک کی تعمیر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ ایک اور پارک کی تعمیر بھی ناگن چورنگی کے پاس کی جارہی ہے۔ لیکن اتنے بڑے علاقہ میں کوئی بھی گراونڈ موجود نہیں جہاں کھیلا جاسکے۔

حالہ کہ اگر دیکھا جائے تو شادمان ٹاون میں چلڈرن اسپتال کے ساتھ ایک بڑی جگہ خالی پڑی ہوئی ہے۔ جہاں کسی زمانے میں کرکٹ کھیلا جاتا رہا ہے لیکن پھر وہاں چلڈرن اسپتال بن گیا اور باقی بہت بڑی خالی جگہ پر جنگلی جھاڑیاں نکل آئیں ہیں۔ اس جگہ کو بھی اگر بنایا جائے تو ایک بہت اچھا گراونڈ بن سکتا ہے۔ لیکن اس کام کو کرنے کے لئے حکومت کو سوچنے کی ضرورت ہے۔

Comments
Loading...