انتخابات نے ثابت کردیا کہ کراچی اور حیدرآباد ایم کیو ایم کا ہے۔ انیس قائم خانی
ہم کراچی ،حیدرآباد اور میرپورخاص کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انیس قائم خانی
انتخابات نے ثابت کردیا کہ کراچی اور حیدرآباد ایم کیو ایم کا ہے۔ انیس قائم خانی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے کہا کہ انتخابات نے ثابت کردیا کہ کراچی اور حیدرآباد ایم کیو ایم کا ہے ،2018 میں جو سازش کی گئی تھی وہ ناکام ہوئی اور چھینا ہوا مینڈیٹ ہم نے واپس لے لیاآج پورے شہری سندھ میں جشن منایا جارہا ہے ہم اج جناح گرائونڈ میں جشن منانے جارہے ہیں ،ہم کراچی ،حیدرآباد اور میرپورخاص کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ جشن کراچی والوں کا ہےکراچی والے کل یہاں آئیں اور جشن میں شامل ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اراکین بھی موجود تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جھوٹ بول رہی ہے اسلامی اس لیے احتجاج کر رہی ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولا ایم کے ایم جب بائیکاٹ کیا خیرات میں جو ان کو ٹاؤنز ملے ہوئے ہیں پچھلی بارش نے جماعت اسلامی کے ٹائون چئیرمینز کی کارکردگی کی قلعی کھول دی انکا چیخنا ، رونا اس لیے بنتا ہے کہ انھوں نے جھوٹ بولا تھا انکا احتجاج بھی ناکام ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس پارٹی سے معاہدہ کریں گے جو ہماری آئینی ترمیم پر بات کرے گا ہم اس حوالے سے مختلف جماعتوں سے ملیں گے،آزاد امیدوار رابطہ کررہے ہیں دیکھتے ہیں اچھی خبریں آئیں گی،مئیر کی تبدیلی کی بات بھی کی جائے گی بلدیاتی مینڈیٹ بھی واپس لیں گے اور یہاں کے شہر کے حالات جو تباہ حال ہیں برباد ہیں سیورج کا نظام پانی کا نظام ہر ہر نظام تباہ ہے ایم کیوایم پاکستان کراچی والوں کا مقدمہ لڑی ہے۔
انہوں نے کراچی کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونے والے یوم تشکر کی تقریب بھرپور تعداد میں شر کت کریں ۔ بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی سمیت دیگر اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔