Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان

ہم ملک کی بہترین تصویر، جرات مندی اور شجاعت اپنی افواج سے سیکھیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان

0

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان

کراچی : سابق گورنر سندھ و روح رواں میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔ ہمیں ملک کی بہترین تصویر، جرات مندی اور شجاعت اپنی افواج سے سیکھیں۔ ہمیں پاکستان کو عظیم ریاست بنانا ہے۔ پاکستان کو عظیم ریاست بنانے والے سپاہ سالار کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔ حکومت گڈ گورننس اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولت دے کر رول ماڈل بنیں۔ ہم متحد ہوکر اپنی کرنسی کو دوبارہ اس مقام پر لا سکتے ہیں، جو پہلے ہوا کرتی تھی۔ انڈیا کی کرنسی ڈی ویلیو تھی۔ اب بھارت ناکام اور انتہا پسند ریاست بن چکا ہے۔ نوجوانوں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤ اور ملک کو معاشی بحران سے نکالو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں شرافت ہم لائیں گے اور کرپشن کو دفن کرنے کے لئے ان سب کا بائیکاٹ عوام کریں۔ وہ پارٹی میں شمولیت کرنے والے اور مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ نہال احمد صدیقی، فاروق ملک، محمد پناہ پنہیار، ریحان خان، سیف یار خان، عامر علی، مقصود قریشی، سلیم سہروردی، سہیل، آصف قدوس، ارشد احمد خان، رضوان احمد فکری، نعیم اصطفے نمک والاو دیگر اور اسکیم تینتیس سے تعلق رلکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے ہم بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہداء اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ نہال احمد صدیقی نے کہا کہ ہم تصادم، عدم برداشت، مخالفت برائے مخالفت کے نہیں بلکہ امن کے داعی ہیں اور ملک دشمنوں کے سامنے اپنی افواج کے شانہ بشانہ پوری قوم کے ساتھ ہیں۔ نفرتوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ کارکنان کی تعداد روز بڑھ رہی ہے۔ جو وطن پرستی کے جزبے سے سرشار ہیں۔

ریاست مقدم ہے۔ جلد ہم ہی دنیا کی سب سے بڑی عظیم ریاست ہوں گے۔ پاکستان میں معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔ہم بین الاقومی سطح پر ایک سپر ایٹمی طاقت ہیں۔ اب گڈ گورننس ہونی ہے۔ سندھ کو مثالی صوبہ بنانا ہے تو کراچی کی ترقی اسکی حیثیت اور اسکے وسائل اسے دینے ہوں گے۔ حیدر آباد کی بدحالی دور کرنی ہوگی۔ تعصب کی بنیاد پر اداروں کو چلانے کے بجائے پاکستانی بن کر کام کرنا ہوگا۔ میری پہچان پاکستان۔ جیوے جیوے پاکستان اور پاکستانیت کے بعد جئے سندھ، جئے پنجاب، جئے، بلوچستان، جئے کے پی اور ہر اکائی جئے کے نعرے لگانے سے یکجہتی ظاہر ہوگی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ ملک کے لئے ناگزیر ہو چکے ہیں، ہم وطن پرستی کی تحریک ہیں اور وطن پرست ہی سیاست کا رخ بدلیں گے۔

Comments
Loading...