Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہری سہولتوں کی فراہمی جماعت اسلامی کی ترجیح ہے۔ منعم ظفر خان

گلبرگ ٹاؤن میں گلشن شمیم ماڈل محلہ و فیملی پارک کا افتتاح

0

شہری سہولتوں کی فراہمی جماعت اسلامی کی ترجیح ہے۔ منعم ظفر خان

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ گلشن شمیم، عقب شیل پیٹرول پمپ، عزیز آباد بلاک 8 میں ماڈل محلہ و فیملی پارک کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں امیر ضلع گلبرگ کامران سراج، نائب چیئرمین محمد الیاس، یو سی چیئرمین خواجہ قمر سمیت معززین علاقہ، سماجی کارکنان اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے مگر گزشتہ سترہ سال سے قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے شہر کے 3360 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا اور شہریوں کے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں انہیں لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی اور پانی کی قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وسائل سے بڑھ کر کام کررہی ہے، ہمارے ٹاؤن چیئرمین اپنے محدود وسائل میں بھی ترقیاتی منصوبے مکمل کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ:ہم عوام کے حقوق کی قانونی اور عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے، جن لوگوں نے وسائل پر قبضہ کیا ہے ان سے وسائل چھین کر رہیں گے۔ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں صاف پانی، معیاری تعلیم اور بہتر شہری سہولتیں میسر ہوں۔

منعم ظفر خان نے بتایا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس، فری آئی ٹی کورسز، پارکس کی بحالی اور سرکاری اسکولوں کی بہتری جیسے عوامی منصوبے جاری ہیں۔ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ‘شہریوں کو صاف ستھرا اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، ماڈل محلہ و فیملی پارک کے قیام سے علاقے کے مکینوں کو تفریحی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ عوامی مشاورت کے ذریعے مکمل کیے جارہے ہیں۔ہم وعدے نہیں، کام کرکے دکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہر محلہ ماڈل محلہ بنے گا، یہی ہمارا عزم ہے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، یو سی چیئرمین خواجہ قمر اور وائس چیئرمین محمد الیاس نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور جماعت اسلامی کی عوامی خدمت کے مشن کو سراہا۔تقریب میں علاقہ مکینوں، خواتین، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ماڈل محلہ و فیملی پارک کے قیام پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Comments
Loading...