ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں دلیرانہ کامیاب کاروائیوں پر 10 پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعام سے نوازا گیا
پی ایس گلشن معمار کی پولیس پارٹی نے بڑی جرات اور بہادری سے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کو ناکام بنایا اور دوران مقابلہ 1 ڈاکو ہلاک اور 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے
ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں دلیرانہ کامیاب کاروائیوں پر 10 پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعام سے نوازا گیا
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں دلیرانہ کامیاب کاروائیوں پر 10 پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعام سے نوازا گیا۔ کراچی پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران بہادری کی ان گنت مثالیں قائم کیں۔
پی ایس گلشن معمار کی پولیس پارٹی نے بڑی جرات اور بہادری سے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کو ناکام بنایا اور دوران مقابلہ 1 ڈاکو ہلاک اور 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے۔ پی ایس بلال کالونی کی حدود میں انٹیلیجنس بیس آپریشن کیا گیا جس میں مختلف وارداتوں میں ملوث ڈکیت کو ہلاک کیا گیا۔
پی ایس زمان ٹاؤن کی پولیس نے 42 مقدمات میں انتہائی مطلوب مختیار عرف منتری کو بڑی بہادری سے پولیس مقابلے کے بعد ہلاک کیا ۔ انعام پانے والے افسران اور اہلکاروں میں اے ایس آئی مظہر علی ، پی سی اکبر ، پی سی حسین ، پی سی سجاد ، اے ایس آئی شکیل احمد ، پی سی ہمت علی ، پی سی کامران ، ایچ سی وجاہت ، پی سی محمد سعد ، ایچ سی ایاز عباسی شامل ہیں ۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اس موقع پر جوانوں سے بات چیت کی اور انکے حوصلے اور جرات پر انہیں شاباشی دی۔ کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کی ضامن ہے اور اس مقصد کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔