انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی بینڈوتھ بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا۔
رات گئے ایک دم سے صارفین کے پاس انٹرنیٹ بند، لوگوں نے علاقہ کے انٹرنیٹ آفس سے رابطہ کرنا شروع کردیا۔
انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی بینڈوتھ بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح 3 بجے ایک دم سے انٹرنیٹ صارفین کو سروس بند ہونے کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے اپنے اپنے علاقہ میں موجود انٹرنیٹ ڈیلرز سے اس حوالے سے اپنی شکایت درج کرانا شروع کردیا۔ پہلے تو انٹرنیٹ ڈیلرز کو اس بات کا پتہ ہی نہیں چل سکا کہ سروس کیوں بند ہوئی ہے۔ ڈیلرز نے جب کمپنی سے رابطہ کیا تو اصل وجہ سامنے آئے۔
کراچی شہر میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی ایک مشہور کمپنی کی بینڈوتھ کو معطل کردیا گیا جس کی وجہ سے اس سروس کو استعمال کرنے والے تمام صارفین انٹرنیٹ استعمال ہی نہیں کرپارہے تھے۔ علاقہ میں موجود ڈیلرز نے پہلے دن تو اس بات کا انتظارکیا کہ سروس بحال ہوجائے گی اور وہ علاقہ میں موجود صارفین کو کچھ دیر انتظار کرنے کا بولنے لگے۔ لیکن جب ہفتہ کی شام تک سروس بحال نہیں ہوئی اور صارفین کے دباو میں آکر علاقہ میں موجود ڈیلرز نے سروس تبدیل کرکے اپنے اپنے صارفین کو آن کرنا شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینڈ ورد کی بندش کی وجہ سے کمپنی کو بھاری تقصان اٹھانا پڑےگا کیونکہ ڈیلرز نے اپنے اپنے صارفین کو دوسری سروس فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔ ابھی تک اس کمپنی کی سروس بحال نہیں ہوپائی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ پیر کہ دن سروس دوبارہ بحال ہوجائے گی۔ لیکن جب تک کمپنی کو بھارئ نقصان ہوچکا ہوگا۔