Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیوایم وزیر اعظم کے امیدوار کو اپنے ووٹ 3 آئینی بنیادی ترامیم کےعوض دے گی۔ سید مصطفی کمال

وزیر اعظم بننے لئے ہماری ضرورت پڑے گی۔ سید مصطفی کمال

0

ایم کیوایم وزیر اعظم کے امیدوار کو اپنے ووٹ 3 آئینی بنیادی ترامیم کےعوض دے گی۔ سید مصطفی کمال

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے عرفان گل مگسی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی یہ اعلان انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے لئے ہماری ضرورت پڑے گی اور ہم آئینی ترامیم کے علاوہ کسی بات پر نہیں مانیں گے۔ اج ڈاکٹر عرفان مگسی ایم کیو ایم کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں، تمام خدشات ختم ہوچکے ہیں اب الیکشن ہی چاہتے ہیں، انتخابی سیاسی مہمات بھی شروع ہوچکی ہیں اور ہم بھی رابطہ مہم شروع کرچکے ہیں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کیلئے ایم کیوایم کی ضرورت پڑے گی اور ہم آئینی ترامیم کے سوا کسی بات پر نہیں مانیں گے، ایم کیوایم وزیر اعظم کے امیدوار کو اپنے ووٹ 3 آئینی بنیادی ترامیم کےعوض دے گی۔

انہوں نے کہاکہ 10 سال کیلئے ہیلتھ اور تعلیم کیلئے ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں، لوگ کراچی ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور کی جانب ہجرت کر رہے ہیں، لوگ دیہات سے نکل کر شہروں کا رخ کر رہے ہیں، دنیا بھر میں پلان کر کے نئے شہر بنائے جاتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں صرف اسلام آباد پلان کر کے بنایا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا ریونیو انجن ، یہ تباہ و برباد ہو رہا ہے، بیرون ملک پاکستانی سالانہ 31 ارب ڈالر وطن بھیجتے ہیں، بھارت کے ٹرین لوگ دنیا بھر کی کمپنیوں میں سی ای اوز ہیں ، بھارت نے لوگوں کو پڑھایا ، لکھایا اور ہنر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ 3.2 ارب جبکہ بھارت کی 270 ارب ڈالر ہے، بچوں کو وہ پڑھانا چاہتے ہیں جس کی دنیا میں ضرورت ہے، ہماری یونیورسٹیاں بے روزگار نوجوانوں کی آماجگاہ بن گئی۔

اس موقع پر عرفان گل مگسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ایک سنگ میل ثابت ہوگا کراچی اور حیدرآباد کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے ،میرا تعلق پیپلز پارٹی سے رہا ہے اور میں صوبائی وزیر بھی رہا ہوں،میری رہائش حیدرآباد میں ہے ،شہروں کو لسانی بنیادوں سے پہچنے والے نقصان کا سلسلہ بند ہونا چاہیے جو لوگ شہروں میں رہتے ہیں انکے حقوق غصب کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم تمام زبانیں بولنے والوں کی جماعت ہے آنے والے دنوں میں ہزاروں بھائی ایم کیو ایم کا حصہ بننے ہیں،حیدرآباد سے چار نشستوں سے کھڑا ہوا تھا ایم کیو ایم امیداروں کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں۔

Comments
Loading...