کیرالہ کی ماڈل ریسمی آر نائر بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کا شکار
کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل کو مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے گڈفرا قلعے میں اپنے بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
کیرالہ کی ماڈل ریسمی آر نائر بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کا شکار
تفصیلات کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل کو مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے گڈفرا قلعے میں اپنے بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس قلعہ کے احاطے میں ایک قدیم ہنومان مندر اور انگڑھ دیوی کا مندر بھی ہے۔ ماڈل اور ان کے شوہر کے اس جرات مندانہ اقدام نے مقامی لوگوں میں غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر ان کے 750 کے فالوور موجود ہیں۔ جو ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھتے ہیں اور ان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں بہت سی ماڈل اور اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بولڈ تصاویر اور ویڈیوز ڈال کر کمانا شروع کردیا ہے۔ بولڈ تصایور اور ویڈیوز ڈالنے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ ان کو فالو کرتے ہیں اور پھر چھوٹے کاروباری لوگ ان کو اپنی پروڈک کی پروموشن کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
دوسے طرف معاشرے میں اس کے برے اثرات رونما ہورہے ہیں اور نوجوان غلط راستے پر چل نکلے ہیں۔
