اجلاس میں جرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھوکی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں جرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھوکی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ تینوں زونل ڈی آئی جیز نے اپنے زونز کی کارکردگی سے متعلق کراچی پولیس چیف کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں جرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پولیس چیف نے شہر میں کرائم کے سدباب کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر پولیس کارروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔