ایم پی اے ریحان اکرم نے وی آئی پی کمپلیکس صفیہ یونین کے الیکشن میں جیتنے والے محافظ پینل کا اعلان کردیا
ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے ریحان اکرم نے وہاں موجود لوگوں سے بھی ملاقات کی۔
ایم پی اے ریحان اکرم نے وی آئی پی کمپلیکس صفیہ یونین کے الیکشن میں جیتنے والے محافظ پینل کا اعلان کردیا
کراچی : شہر بھر میں بہت سارے فلیٹ موجود ہیں۔ ان فلیٹوں کا نظام چلانے کے لئے ایک یونین کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن فلیٹ میں یونین نا ہو ان کا حال برا ہوتا ہے کیونکہ پھر ہر کوئی اپنی مرضی چلا رہا ہوتا ہے۔ لیکن جن فلیٹ میں یونین موجود ہوتی ہے جو کہ فلیٹ والوں نے ہی الیکشن کے ذریعے منتخب کی ہوتی ہے اس کا نظام بہت اچھا چلتا دیکھا گیا ہے۔
حال ہی میں یوسی 3 نارتھ کراچی میں بھی وی آئی پی کمپلیکس صفیہ یونین کے الیکشن ہوئے۔ اس الیکشن میں جیتنے والے پینل نے ایک دعوت رکھی جس میں الیکشن میں جیتنے والی یونین کے لوگوں کے نام کا اعلان کیا گیا۔ اس دعوت میں ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے ریحان اکرم کو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت بھی دی گئی تھی۔
ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے ریحان اکرم نے اس میں شرکت کی اور وی آئی پی کمپلیکس صفیہ یونین کے الیکشن میں جیتنے والے محافظ پینل کے لوگوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس کے بعد انہوں نے فلیٹ میں موجود لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ یونین کے لوگوں نے ایم پی اے ریحان اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا۔