ایم کیو ایم پاکستان کے ٹاون آرگنائزر شیزور ابراہیم کی اپنی ٹیم کے سارتھ شادمان ٹاون میں ٹی این ٹی فلیٹ کے رہائشیوں سے اہم ملاقات
ٹی این ٹی فلیٹ اور سندھ گورمنٹ فلیٹ کی بجلی، بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کٹی ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ٹاون آرگنائزر شیزور ابراہیم کی اپنی ٹیم کے سارتھ شادمان ٹاون میں ٹی این ٹی فلیٹ کے رہائشیوں سے اہم ملاقات
کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود ٹی این ٹی فلیٹ اور سندھ گورمنٹ فلیٹ کی بجلی پچھلے 6 دنوں سے کٹی ہوئی ہے۔ کے-الیکٹرک نے بتایا کہ فلیٹ والوں نے بل جمع کرانا بند کردیا تھا جس کی وجہ سے کے-الیکٹرک نے مجبور ہوکر پورے فلیٹ کی بجلی بند کردی۔
اس حوالے سے ٹی این ٹی فلیٹ والوں نے کے-الیکٹرک کے آفس میں رابطہ کیا لیکن کوئی حل نا نکل سکا۔ اس کے بعد فلیٹ میں موجود یونین جس میں صدر ریحان صاحب، شہزاد خان صاحب، عمیر صاحب، عامر صاحب، راشد صاحب، نعمان صاحب اور مظفر صاحب نے ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں اپنی پریشانی بیان کی۔
اتوار کی رات ٹاؤن آرگنائزر شیزور ابراہیم، ٹاؤن ممبر ہارون صاحب اور یوسی کے آرگنائزر عدیل بابو، نے ٹی این ڈی فیز 4 میں جا کے وہاں کے رہائشیوں سے ملاقات کی۔ جن کی گزشتہ پانچ روز سے لائٹ بند ہے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ کہ انشاءاللہ ایم کیو ایم اپنی کوششوں سے جلد وہاں کی بجلی بحال کروا دے گی۔
امید کی جارہی ہے کہ آج رات تک ٹی این ٹی فلیٹ کی بجلی بحال کردی جائے گی۔ ٹی این ٹی فلیٹ کے لوگوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 5 دنوں سے لائیٹ نا ہونے کی وجہ سے وہ لوگ کافی زیادہ پریشان تھے۔