Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کا ناظم آباد گلبہار میں ہونے والے افسوسناک واقعہ پر اظہار تشویش

ایم کیو ایم نے اس شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے، کراچی کو فرقہ وارانہ آگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مرکزی کمیٹی

0

تمام مکاتب فکر کے علماء آپس میں اتحاد و اتفاق اور امن کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے ناظم آباد گلبہار میں ہونے والے افسوسناک واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہلم امام حسین سے ایک روز پہلے ایسا واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کو پُرامن بنانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے،ایم کیو ایم کسی کو بھی کراچی کو فرقہ وارانہ آگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دے سکتی ہے۔مرکزی کمیٹی نے کہا کہ واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی مغفرت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

مرکزی کمیٹی نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں اتحاد و اتفاق اور امن کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Comments
Loading...