قانون نافذ کرنے والے اداروں سے حملے میں ملوث دہشتگردوں کی جلد گرفتاری اور انہیں نشان عبرت بنانے کا مطالبہ
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت
خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت سے زخمیوں کی مالی امداد سمیت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ
کراچی : چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 6 نمازیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے حملے میں ملوث دہشتگردوں کی جلد گرفتاری اور انہیں نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا نیز خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت سے زخمیوں کی مالی امداد سمیت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔