ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے متحدہ ہیلتھ کئیر کمیٹی کا اعلان کردیا۔
مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر نعیم قائم خانی کو متحدہ ہیلتھ کئیر کمیٹی کا انچارج نامزد کردیا۔
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے متحدہ ہیلتھ کئیر کمیٹی کا اعلان کردیا۔ مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر نعیم قائم خانی کو متحدہ ہیلتھ کئیر کمیٹی کا انچارج نامزد کردیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ متحدہ ہیلتھ کئیر کمیٹی پاکستانیوں کو مریض بننے سے بچانے کے لیے کام کرئے گی۔ دنیا میں ہیلتھ کئیر کا مطلب صرف زندہ رہنا نہیں۔ پاکستان میں اسوقت صحت کی دیکھ بھال نہیں بلکہ بیمار کی دیکھ بھال سسٹم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے ہوتی ہیں۔ ہیلتھ کیئر ہسپتال سے باہر شروع ہوتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 62 لاکھ نفوس کا اضافہ ہورہا ہے۔ ہر سال پیدا ہونے والے 62 لاکھ میں سے اگر 2 فیصد بھی بیمار ہوتے ہیں تو پاکستان کا صحت کا نظام یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔
متحدہ ہیلتھ کئیر کمیٹی میں ڈاکٹر افضال احمد، فرید الدین، عدنان، ابرار احمد، انتھونی سیموئیل، تحسین، کاشف بالم، معیز خان شامل ہیں۔