نیو کراچی ٹاؤن کے وسائل بہت کم ہیں، اس کے مقابلے میں مسائل کا ایک پہاڑ ہے
چیرمین نیوکراچی ٹاؤن محمد یوسف نے محکموں کی ٹیکس وصولی کو غیر اطمینان بخش قرار دیا۔
نیو کراچی ٹاؤن کے وسائل بہت کم ہیں، اس کے مقابلے میں مسائل کا ایک پہاڑ ہے
کیراچی : چیرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی سربراہی میں نیو کراچی ٹاؤن میں تمام ٹیکس وصولی کے زمہ دار محکموں کے افسران کی میٹنگ ھوئی میٹنگ کا اغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسولﷺ سے ھوا چیرمین نیو کراچی ٹاؤن میٹنگ کے ابتدا میں بات کرتے ھوۓ کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے وسائل بہت کم ھیں اس کے مقابلے میں مسائل کا ایک پہاڑ ھے جسکی وجہ سے ٹاؤن کے مسائل کو حل کرنے میں دقت کا سامنا ھےنیو کراچی ٹاؤن کے وہ تمام محکمے جو کسی نا کسی حوالے سے ٹیکس وصول کرتے ھیں انکو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ھیں کیونکہ ٹیکس کی وصولی کے نظام کو بہتر بنا کر ھی ہم اپنے مسائل حل کرنے کے قابل ھو سکتے ھیں۔
تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں تمام ٹیکس وصولی سے تعلق رکھنے والے محکموں کے افسران موجود تھے جن میں سینیٹیشن کے ندیم حیدر بی اینڈ ار کے فیصل صغیر انکروچمنٹ کے عبیدالرحمن ٹریڈ لائیسیس کے محمد سعید ایڈورٹائز کے سعدسلیم اسی طرح بل ترتیب بلڈنگ میٹیریل کیبن پتھارے روٹ کٹینگ ٹیکس ریکوری پراپرٹی ٹیکس نورانی عیدگاہ گراوٴنڈ بچت بازار جرنیٹر لینڈ یوٹلایزشن وغیرہ موزوں بحث رھے۔
میٹنگ میں تمام افسران نے اپنے اپنے محکموں کے مسائل اور امدنی سے اگاھ کیا چیرمین نیوکراچی ٹاؤن محمد یوسف نے محکموں کی ٹیکس وصولی کو غیر اطمینان بخش قرار دیا اور ٹیکس کی وصولی کو زیادہ بہتر بنانے پر زور دیا انکا کہنا تھا کہ ہر محکمہ کم از کم 1500 چالان جمع کرانے کو یقینی بنائے اس طرح ٹاؤن کی امدنی میں اضافہ ممکن ھو سکتا ھے 2022 کے سروے کے مطابق 8400 دوکانوں کا سروے موجود ہیں اسے کم از کم 12000 تک لیکر جایا جائے اس حوالے جہاں جہاں کے ایم سی ہمارے علاقوں میں مداخلت کر کے ھمارے ٹیکس کے وصولی کے نظام کو متاثر کررھی ھیں وہاں ادارہ اور میں اپ کے ساتھ کھڑے ھیں نیو کراچی ٹاؤن اپنے افسران کو لاافسر اور ایس پی کے تعاون سے پولیس ایڈ فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رھی ھے اور بہت جلد یہ سہولت انکروچمنٹ اور ٹریڈ لائیسس کو دے دی جائے گی۔
کسی بھی صورت ٹیکس کی وصولی کے عمل میں تعطل یا سست روی برداشت نہیں کی جائے گی چونکہ ٹیکس کی وصولی پر ھی ادارے کی ساکھ ترقیاتی کام اور ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا دارومدار ھے وسائل کی کمی کی وجہ سے ھم ٹاوٴن میں ترقیاتی کام کرانے سے قاصر ھیں ٹیکس کے نظام کی بہتری سے امدنی میں اضافہ ممکن ھے اس صورت ہم ترقیاتی پروگرام بنا سکے گے۔
سندھ حکومت کی طرف سے ھم کو ناکافی فنڈ مل رھے ھیں اس لیے ھمیں اپنی امدنی کو بڑھانا ازبس ضروری ھو جاتاہے نیو کراچی ٹاؤن رقبے اور ابادی کے لحاظ سے بڑا ٹاؤن ھے لیکن وسائل بہت کم مل رھے ھیں نیو کراچی ٹاؤن میں ٹیکس وصولی کا عمل سست روی کاشکار ھے جسکا اثر نیو کراچی ٹاؤن کے ترقیاتی کاموں اور ملازمین کے واجبات کی ادائیگی پر ھو رہا ھے ھماری امدنی میں اضافہ ٹیکس وصولی کے ذریعے ھی ممکن ھے اس لیے وہ تمام محکمے جو ٹیکس کی وصولی کرتے ھیں انکی زمہ داری بڑھ جاتی ھیں اس لیے ان محکموں کو چاہئے کہ اپنی محکماجاتی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں اور دئیے گۓ اہداف سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنائیں