گزشتہ کئی ماہ سے ملازمین کو لولی پاپ دیاجارہا ہے لیکن عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ ایکشن کمیٹی نیو کراچی ٹاؤن
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن عرصہ دراز سے ملازمین کے رُکے ہوئے واجبات فوری ادا کریں۔ایکشن کمیٹی نیو کراچی ٹاؤن
ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کی اپنے بقایاجات کے لئے جدوجہد۔
کراچی : نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین سراپا احتجاج۔ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کی اپنے بقایاجات کے لئے جدوجہد۔ملازمین کا اپنے بقایاجات کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم۔گزشتہ دو روز سے نیو کراچی ٹاؤن کے افسران و ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین اپنے بقایاجات کے لئے گزشتہ کئی ماہ سے جدوجہد کررہے ہیں اس حوالے سے کئی بار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ سے ملازمین نے اپنے بقایاجات کے لئے میٹنگز کیں اور ان افسران بالا کی جانب سے ہمیشہ ملازمین کو لولی پاپ دیا گیا۔
اس ساری صورتحال سے ملازمین مایوسی کا شکار ہورہے تھے لہذا ایک حکمت عملی کے تحت افسران و ملازمین نے بقایاجات کے حصول کے لئے پُر امن احتجاج شروع کیا جو گزشتہ دو روز سے جاری ہے اس احتجاج میں ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبدالوسیم خان اور پاکستان فنگشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر شاہین احمد نے شرکت کی اور ملازمین کے حق کے لئے آواز بلند کی۔ اس موقع پر ملازمین نے سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے چارج سمبھالنے سے پہلے ملازمین سے وعدے کئے کے ملازمین کے بقایاجات اور دیگر مسائل کو فوری حل کریں گے لیکن اختیارات ملنے کے بعد آج تک ملازمین کو صرف لالی پوپ دیا جارہا ہے ہمارا احتجاج کا مقصد اپنے حق کا حصول ہے
نیو کراچی ٹاؤن کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود ہیں مگر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن پیسے نا ہونے کا رونا روتے رہتے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبدالوسیم خان نے ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بقایاجات کے لئے جاری پر امن احتجاج ملازمین کا حق ہے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن فوری ان ملازمین کے بقایاجات ادا کریں انہوں نے کہا کہ یہ شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ بقایاجات کے پیسے یہ اپنی جیبوں سے دے رہے ہیں ایسا نہیں ہے یہ حکومت کے پیسے ہیں جو قانونی اور آئینی طور پر ملازمین کو دینے کے پابند ہیں۔
پاکستان فنگشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر شاہین احمد نے احتجاجی ملازمین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور میئر کراچی ملازمین کے بقایات کے کئے اقدامات کریں کیونکہ رمضان کی آمد آمد ہے اور بلدیاتی ملازمین کو اگر ان کے بقایاجات رمضان سے قبل مل جاتے ہیں تو وہ بہتر طور پر رمضان گزار سکیں گے،چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور میونسپل کمشنر ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کریں کیونکہ نیو کراچی ٹاؤن کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود ہیں۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن پارکوں میں کاسمیٹکس کام کروا رہے ہیں اور اپنی واہ واہ سمیٹ رہے ہیں ملازمین بھی انسان ہیں اور اپنے بقایاجات اور حق کے لئے یہاں احتجاج میں بیٹھے ہیں جب تک ملازمین کے بقایاجات حل نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جارہی رہے گا۔