شادمان ٹاون نارتھ ناظم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
فائرنگ کی آواز سن لوگ جمع ہوئے تو انہوں نے دیکھا ایک لڑکا زمین پر پڑا ہوا ہے اور اسکو گولی لگی ہے۔
شادمان ٹاون نارتھ ناظم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی نظر آتی ہیں۔ شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی نمبر 02 میں کامران میڈیکل کے سامنے والی گلی میں فائرنگ کی آواز آنے پر لوگ جمع ہوئے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی آواز سن کر ہم گھروں سے نکلے تو دیکھ ایک لڑکا زمین پر گرا ہوا ہے اور اس کو گولی لگی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ کسی نے بھی گولی چلانے والے کو نہیں دیکھا۔
نامعلوم لوگوں کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس اور رینجرز موقع واردات کی جگہ پر پہنچ گئی۔ ایدھی ایمبولینس میں ہلاک ہونے والے شخص کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز نے ہماری کال پر فوری ایکشن لیا اور موقع پر پہنچ گئی۔