پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔
پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی : ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین روڈ، سیکٹر 10 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید احمد ولد عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔