Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

متحد، متحرک اور فعال ایم کیو ایم سے سیاسی مخالفین ڈرے ہوئے ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال

اہلیان کراچی کی امیدوں کی محور بلا تفریق صرف اور صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان

0

متحد، متحرک اور فعال ایم کیو ایم سے سیاسی مخالفین ڈرے ہوئے ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ متحد، متحرک اور فعال ایم کیو ایم سے سیاسی مخالفین ڈرے ہوئے ہیں۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سب نے دیکھ لیا اہلیان کراچی کی امیدوں کا محور بلا تفریق صرف اور صرف ایم کیو ایم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنچھوڑ لائن ٹاؤن میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی، اراکین رابطہ کمیٹی، انچارج سی او سی فرقان اطیب موجود تھے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے مردم شماری کے معاملے پر کراچی کا مقدمہ لڑا جو عوام نے دیکھا اور ہماری کاوشوں میں ہمارے ساتھ جڑ گئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تاریخ ختم ہونے کے بعد 73 لاکھ لوگوں کا کراچی کی آبادی میں اضافہ ہوا۔ ہم نے جھوٹ بول کر لوگوں کو خوش کرنے کے بجائے سچ اور حق بولنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

بلدیہ فیکٹری میں اگر بھائی بھی ملوث ہوتا تو اسکے لئے اپنی آخرت خراب نہیں کرتے، جماعت اسلامی نے دیکھ لیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے باوجود وہ شہر کے حقوق لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور عوام کے سامنے آچکا ہے کہ جماعت اسلامی ایک منافق اور مہاجر دشمن جماعت ہے۔

اب جب عام انتخابات میں ایم کیو ایم بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہی ہے تو جماعت اسلامی کو پتا ہے کہ یہ ایک یوسی بھی نہیں جیت سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا مقابلہ کسی سے نہیں ہے، ووٹر اور عوام ہمارے ہیں اور ہمیں لوگوں کے پاس جانا ہے اپنا پیغام پہنچانا ہے۔

Comments
Loading...