وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا 45واں اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو پی پی پی یونٹ کے ساتھ بیٹھ کر منصوبے کو آخری شکل ددینے کی ہدایت
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا 45واں اجلاس۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا 45واں اجلاس۔ بورڈ اجلاس میں صوبائی وزراء- ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ناصر شاہ، سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، مشیر لائیواسٹاک نجمی عالم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، وزیراعلیٰ کے پرنپسل سیکریٹری آغا واصف، ڈاکٹرو سروش لودھی اور دیگر متعلقہ حکام شریک۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ نیا ایکسپریس وے 12.5 کلومیٹر اوپر بنے گا باقی نیچے ہوگا۔ روڈ کے پی ٹی ٹرمینل تا جام صادق پل کے پاس ملیر ایکسپریس وے سے ملے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو پی پی پی یونٹ کے ساتھ بیٹھ کر منصوبے کو آخری شکل ددینے کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی سے جام صادق پل تک پورٹ کی ہیوی ٹریفک کو موٹروے تک راستہ مل جائے گا۔ پی پی پی موڈ پر یہ سندھ حکومت اپنے وسائل سے سڑک بنائے گی۔ منصوبے کی پوری الائمنٹ بناکر دی جائے۔
این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک منصوبہ
این ڈی ڈی ٹیکنالوجی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پروجیکٹ کیلئے 1.7 ارب روپے مختص کرچکی ہے۔
وزیراعلیٰ کو آگاہی دی گئی کہ کویت کی انرٹیک کمپنی پروجیکٹ کرنا چاہتی ہے۔ انرٹیک کے ساتھ تمام کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک کی عمارت 20 منزلہ ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی پی یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایم او یو کے بعد ستمبر 2024 تک ٹیکنالوجی پارک کا معاہدہ ہونا چاہئے۔ این ای ڈی ٹیک پارک میں انرٹیک، سندھ حکومت/ محکمہ سرمایہ کاری اور این ای ڈی کے شیئر ہونگے۔
جنگلات لگانے کے تحت کاربن امیشن میں کمی لانے کا منصوبہ
2017 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کی ڈبلیو ڈبلیو ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جنگلات 6 فیصد پر ہیں۔ کم سے کم جنگلات کل رقبہ کا 25 فیصد ہونا چاہئے۔ ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بری طرح متاثر ہیں۔ چاہتا ہوں پی پی پی موڈ پر محکمہ جنگلات ایک لاکھ ہیکٹر جنگلات قائم کرے۔ جنگلات لگانے کا منصوبہ پی پی پی موڈ پر ہونا چاہئے۔ بحث کے بعد طئے ہوا کہ مٹیاری اور جامشورو کے کچے کے علائقہ پر جنگلات لگائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کو آگاہی دی گئی کہ پہلے مرحلے میں 34995 ہیکٹر پر جنگلات لگائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مکمل درخت جس میں بابل، کنڈی، نیم اور بہن بھی لگائے جائیں۔ جنگلات لگانے سے کاربن کریڈٹس بھی ملیں گے۔ پی پی پی پالیسی بورڈ نے منصوبہ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی پی موڈ پر 88022 ہیکٹر ریفارسیشن کرنے کی منظوری دے دی۔ 88022 ایکڑ پر ریفارسیشن کیلئے ایشائی بینک سے ٹیکنکل مدد لینے کا فیصلہ۔ ریفارسیشن شہید بینظیرآباد، دادو، نوشہروفیروز، جامشورو، خیرپور، لاڑکانہ اور سکھر کے کچے کے علائقہ میں کئے جائیں گے۔
ماربل سٹی منصوبہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ماربل سٹی منصوبہ کو مکمل کرنے میں کافی تاخیر ہونے پر برہم۔ انہوں نے کہا کہ اب اس منصوبہ کو ہر صورت فائنل کرکے شروع کریں۔ ماربل سٹی پر ماربل گرینائیٹ کے علاوہ متعلقہ انڈسٹری بھی لگائی جائے گی۔ ماربل سٹی سے ایکسپورٹ بھی بڑھے گی،۔ ماربل سٹی 300 ایکڑ پر نارتھرن بائی پاس کے قریب قائم ہو رہا ہے،۔ ماربل سٹی کراچی پورٹ سے 40 کلومیٹر، پورٹ قاسم سے 60 کلومیٹر اور 25 کلومیٹر کراچی-حیدرآباد موٹروے کی دوری پر ہے۔ منصوبہ پر ترقی کیلئے بڈر فائنلائز ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی۔ جو بھی فائنل ہوا ہے اب اس منصوبہ کو حتمی مراحل میں ڈالیں۔