Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے۔سید مراد علی شاہ

0

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے۔ آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کی مضبوطی اور جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم آغا سراج درانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آغا سراج درانی نے عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ رب کائنات مرحوم آغا سراج درانی کے درجات بلند فرمائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور صبر جمیل کی دعا۔

سید مراد علی شاہ کے ساتھ صوبائی وزراء، ضیاء الحسن لنجار، سعید غنی اور اسماعیل راہو بھی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم آغا سراج درّانی کے خاندان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آغا سراج درانی مرحوم کے بیٹے اور بھائی سے ملے اور دکھ بانٹا۔

Comments
Loading...