سوشل میڈیا صارفین اور آن لائین کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار۔ صارفین نے علاقہ میں موجود ڈیلرز کو شکایت کرنا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین اور آن لائین کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں سب میرین کیبل کی خرابی کی اطلاع ستمبر 2025 میں موصول ہوئی۔ جس کے بعد اس کو ٹھیک کرنے کا کام شروع کردیا گیا تھا۔ پی ٹی سی ایل نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ہم مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ جدہ کے قریب سعودی پانیوں میں آبدوز کیبل کی کٹوتی ہوئی ہے جس سے ایس ایم ڈبلیو4 اور آئی ایم ای ڈبلیو ای سسٹمز پر جزوی بینڈوتھ کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ نتیجے کے طور پر، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو اوقاتِ کار کے دوران سروس میں کچھ کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاہم اس کے بعد سے ابھی تک اس پر کوئی بھی اپ ڈیٹ نہیں آئی ہے کہ کام کو مکمل کرلیا گیا ہے یا کتنے دن کا کام باقی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انٹرنیٹ کی شکایت کے حوالے سے علاقہ میں موجود ڈیلرز کو شکایت دینا شروع کردی ہیں۔ انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے آن لائین کام کرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا پیش ہے۔