Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کونسل اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے کر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ٹاؤن کے ماتحت کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

قائم مقام چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی فیصل باسط، ٹاؤن میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی کی زیرصدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 30 واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

0

کراچی: قائم مقام چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 30 واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کونسل ممبر یوسی7 وائس چیئرمین مفتی راؤ وقاص نے کیا اور ٹاؤن یوتھ کونسلر مصعب بن خالد نے حدیث مبارکہ پیش کی۔

قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔ اجلاس میں منتخب اراکین جس میں یونین کمیٹیز کے وائس چیئرمین عصمت اللّٰہ چیمہ، عبدالغفار عزیز، غلام مصطفیٰ خاصخیلی، احمد سلمان کاشف،بلیغ الدین، مفتی راؤ وقاص، ٹاؤن کونسلر حسین ذبیح اللہ، مصعب بن خالد سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران سمیت ٹی ایم سی ڈائریکٹر کونسل مہتاب جبار و دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف قراردادیں پیش کی گئی۔ اراکین ٹاؤن کونسل کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہنا تھا کہ ٹاؤن ونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کا یہ اجلاس ٹاؤن کی حدود میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو قطعا مایوس کن قرار دیتا ہے اور عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے. حکومت سندھ کی جانب سے بھاری بجٹ کی فرامی کے باوجود صفائی کے انتظام کی مکمل ناکامی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے. صفائی کے ناقص نظام کی وجہ سے نہ گھروں سے کچرا وصول کیا جاتا رہا ہے اور نہ ہی گلی محلوں میں سڑکوں کی باقاعدہ صفائی کا انتظام موجود ہے.

انتہائی ناکامی غیر معیاری اور غیر پیشہ ورانہ افرادی قوت اور مشینری کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور نالے بھی کچروں سے بھر گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقوں میں تعفن رہتاہے اور بیماریاں پھیلنے کا سبب بن رہا ہے. اس سلسلے میں اس ادارے کے خلاف قرارداد نمبر 49/24,59/24,71)25,112/26 پاس کی جا چکی ہے اور کئی بار یاد دہانی کے خطوط بھی جاری کیے گئے لیکن ادارے کی غیر سنجیدگی بے شرمی کے مقام کو چھو رہی ہے

ہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت سندھ اس معاملے میں ہنگامی نوعیت کے اقدامات کرے آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں تمام بلدیاتی امور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیے جائیں اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری تحلیل کر کے ٹاؤن کے حوالے کیا جائے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو تحلیل ہونے تک تمام نئے معاہدے ڈسٹرکٹ کے بجائے ٹاؤنز کے ساتھ کیے جائیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ٹھیکیداروں کی موجودہ ادائیگیاں ٹاؤن چیئرمین کی تصدیق سے مشروط کی جائے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا 12 سالہ کارکردگی کا فرانزک آڈٹ کیا جائے

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے موجودہ ٹھیکے دار کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹھیکے کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کریں اور ٹاؤنز کی مدد سے نگرانی کا نظام بنایا جائے کرپشن اور نااہلی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جائے۔ پیش کردہ قراردادیں کثرت رائے سے منظور ہوگئی۔

Comments
Loading...