جماعت اسلامی اور واٹر بورڈ کا ایکشن شادمان ٹاون میں اپنی مدد آپ کے تحت ڈالا جانے والا پانی کا کنیکشن کاٹ دیا گیا
پانی کا کنیکشن اپنی مدد آپ کے تحت لینے والے گھر کا کنیکشن کاٹ دیا گیا۔
جماعت اسلامی اور واٹر بورڈ کا ایکشن شادمان ٹاون میں اپنی مدد آپ کے تحت ڈالا جانے والا پانی کا کنیکشن کاٹ دیا گیا
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ شادمان ٹاون میں ایک گھر کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک پانی کا کنیکشن لیا تھا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لوگوں اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایم کیو ایم کے ذمہ داران، واٹر بورڈ اور جماعت اسلامی کے لوگوں کو بولنا شروع کردیا تھا۔
جس پر جماعت اسلامی کے منتخب جنرل کونسلر جناب منیب وسیم صاحب نے ایکشن لیا۔ انہوں نے واٹر بورڈ ایک سی این ناتھ ناظم آباد سہیل طعیب سے اس بارے میں بات کی اور لائین میں خلیل کے ساتھ جا کر دوبارہ گھڑا کیا۔ پورے معملے کو دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنی موجودگی میں اس کنیکشن کو کٹوا دیا ہے۔
منیب وسیم کا کہنا تھا کہ علاقہ میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے۔ اگر دوبارہ کوئی ایسی حرکت ہوئی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔