Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیر اعلی کی ایسکارٹ گاڑیاں اچانک حادثے کا شکار

وزیر اعلیٰ کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم وزیر اعلیٰ محفوظ رہے ۔

0

وزیر اعلی کی ایسکارٹ گاڑیاں اچانک حادثے کا شکار

تفصیلات کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کی ایسکارٹ گاڑیاں ومان پورم، ترواننت پورم میں ایک اسکوٹر سوار کے اچانک گاڑیوں کے سامنے سے گزرنے کے بعد ایک حادثے کا شکار ہوئی۔ اچانک بریک مارنے کے نتیجے میں قافلے میں شامل پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایسکارٹ گاڑیوں میں سوار ڈرائیوروں نے اسکوٹر سوار سے بچنے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم وزیر اعلیٰ محفوظ رہے اور اپنا سفر جاری رکھا۔

Comments
Loading...