Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون کی عوام چوروں سے پریشان

دن میں 10 بجے کے بعد چور نے گھر کا کے-الیکٹرک میٹر تاروں سے الگ کیا اور تاریں چوری کرکے لے گیا۔

0

شادمان ٹاون کی عوام چوروں سے پریشان

کراچی : شہر بھر میں چوری کی وارداتوں میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 02، شادمان ٹاون میں بھی دن دھاڑے چور نے کے-الیکٹرک کے میٹر سے تاریں کاٹین اور کھیچ کر سارئ تاریں اپنے ساتھ لے گیا۔ گھر والے سمجھے کہ لائیٹ چلی گئی ہے اور انہوں نے جنریٹر چلا لیا۔ بعد میں ان کو پری چلا کہ الیکٹرک کے میٹر سے کافی تاریں غائیب ہیں۔

شادمان مسجد کے سامنے والی گلی سے ایک کار سے بڑی آسانی کے ساتھ چور نے بیٹری نکالی اور فرار ہوگیا۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور سر پر کیپ اور منہ پر ماسک لگایا ہوا ہے اور اس کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان سے پیچھے کا شیشا توڑا اور پینل نکال کر فرار ہوگیا۔

شادمان ٹاون میں رہنے والے ایک شخص کو ناگن چورنگی پر لوٹ لیا گیا اور اس کی موٹر سائیکل بھی لے کر فرار ہوگئے۔

ایسی طرح شادمان ٹاون میں مختلف اوقات میں کئی وارداتیں سننے میں آئیں ہیں۔ عوام ان شوروں سے کافی پریشان نظر آرہی ہے۔ عوام نے حکومت سندھ، پولیس اور رینجرز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان چوروں کا مستقل حل تلاش کریں۔

Comments
Loading...