بلدیاتی اداروں میں آپس کی رنجش اور اختیارات کی رسہ کشی نے شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔ علی خورشیدی
سات فیصد سے بھی کم ووٹوں سے شہر پر قبضہ کرنے والے بری طرح ناکام و نامراد نظر آرہے ہیں۔ علی خورشیدی
شہر کی سڑکوں گلی کوچوں میں جابجا کچرے کے ڈھیر اُبلتے گٹر اور صفائی کی ناقص صورتحال نام نہاد بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علی خورشیدی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر کراچی میں نکاسی آب و صفائی کے ناقص صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں گلی کوچوں میں جابجا کچرے کے ڈھیر اُبلتے گٹر اور صفائی کی ناقص صورتحال نام نہاد بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں میں آپس کی رنجش اور اختیارات کی رسہ کشی نے شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے سات فیصد سے بھی کم ووٹوں سے شہر پر قبضہ کرنے والے بری طرح ناکام و نامراد نظر آرہے ہیں، علی خورشیدی نے کہا کہ شہری انتظامیہ اپنی قوت عصبیت کو پروان چڑھانے اور زبانی جمع خرچ کرنے میں ضائع کرنے کے بجائے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں سرف کرے تو یقیناً شہر میں ترقی ہوسکتی ہے۔
علی خورشیدی نے مطالبہ کیا کہ عید ااضحٰی سے قبل ہنگامی بنیادوں پر شہر میں گٹروں نالوں اور کچرے کی صفائی کے اقدامات کیئے جائیں۔