وڈیروں جاگیرداروں کے ہاتھوں اِداروں کو یرغمال بنانے کو اب ایم کیو ایم کسی قیمت پر تسلیم نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان بچانے کیلئے اِس شہری سندھ میں پھیلتے احساس محرومی کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
وڈیروں جاگیرداروں کے ہاتھوں اِداروں کو یرغمال بنانے کو اب ایم کیو ایم کسی قیمت پر تسلیم نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اسکیم 33 ٹاؤن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خُصوصی سینیئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکت کی۔ کارکنان اور عوام کی جانب سے گرمجوش استقبال پر شُکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ عام انتخابات میں گلزارِ ہجری اور اسکیم 33 ٹاؤن کی عوام کا بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر ایم کیو ایم کو ووٹ ڈالنا اور استقامت کو قائم رکھنا داد کا مستحق ہے، ایم کیو ایم کا پاکستان بلخصوص شہری سندھ کی سیاست میں بہت اہم کردار ہے متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ جس گزشتہ عام انتخابات میں بانیان پاکستان کی اولادوں اور محروم طبقے کے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر مُلک میں تاریخ رقم کی۔ ساٹھ فیصد سے زائد محصولات کی مد میں اور سو فیصد رشوت اور غیر قانونی طریقوں سے اِس شہر کی عوام سے لئے جارہے ہیں۔
مگر بُنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مسلسل ناکامی بیمار ذہنیت کی عکاسی کر رہی ہے، پاکستان کی مجموعی معیشت میں کراچی سے سب سے زیادہ حصّہ لیا جاتا ہے مگر پالیسی سازی کے عمل میں شامل نہیں کیا جاتا، بلدیاتی آئینی ترامیم جس کی پاکستان کو آج اشد ضرورت ہے اُس پر حکمراں جماعت کے دستخط ہیں ایم کیو ایم مطالبات کے حل تک خاموش نہیں بیٹھے گی اور تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، ایم کیو ایم اپنے حصّے کی آخری قُربانی دے رہی ہے اسلام آباد سمیت تمام مقتدر حلقوں کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے عام انتخابات کے معرکے میں کامیابی کے بعد اب ایم کیو ایم مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عام انتخابات میں چھ کارکنان نے جام شہادت نوش کیا مگر ایم کیو ایم نے انتقام کی سیاست نہیں کی جبکہ ماضی میں ایم کیو ایم کو عسکریت پسند جماعت کے طور پر پیش کر کے بدنام کرنے کی سازشیں کی گئیں، قومیائے جانے کے نام پر وڈیروں جاگیرداروں کے ہاتھوں اِداروں کو یرغمال بنانے کو اب ایم کیو ایم کسی قیمت پر تسلیم نہیں کرے گی، کراچی سے لئے گئے اداروں اور محکموں کو واپس کیئے جانے سمیت کوٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے، اختیارات و وسائل کی واپسی کے لئے ایم کیو ایم شاہرہ فیصل بند کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گی، پاکستان کو بنانے اور چلانے سے لےکر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے تک میں اِس شہر کے لوگوں کا کردار کلیدی ہے۔
پاکستان بچانے کیلئے اِس شہر میں پنپتی احساس محرومی کو ختم کرنا ناگزیر ہے، سرکاری وسائل کو استعمال میں لائے بغیر کراچی کے نوجوانوں کو بلا رنگ نسل کی تفریق کے خود مختار کرنے کے لئے عوامی گورنر نے وہ مثال قائم کی جس کی نظیر پاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔ انچارج سی او سی فرقان اطیب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم 33 ٹاؤن نے گزشتہ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کو بھاری مینڈیٹ سے جتوا کر اپنے حق پرست ہونے کا ثبوت دیا، تمام زمہ داران اور کارکنان اب عوام کے درمیان موجود رہ کر اُن کے مسائل کا سدِباب کرنے کی کوشش کریں۔
اِس موقع پر رُکن ایڈہاک کمیٹی کشور زہرہ، حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، جوائنٹ انچارج و اراکین سی او سی، ٹاؤن کے ذمّہ داران، کارکنان، علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔