Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اطلاع ملتے ہی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

نالوں پر دُکانیں قائم کرنے سے نالہ چوک ہوتا ہے اورزہریلی گیس پیدا ہوتی ہے جو دھماکے کی وجہ بنی ہے۔وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر

0

تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔نالے پر دُکانیں قائم کرنے کی اجازت ہم نہیں دے سکتے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

کراچی : نیو کراچی ٹاؤن ڈی کا موڑپر قائم نالے میں زہریلی گیس کا دھماکہ۔نالے پر قائم پُلیہ مکمل تباہ اور معتدد دُکانوں کو جزوی نقصان۔ زخمی پانچ افراد میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال روانہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی ڈی کا موڑ نالے پر قائم پُلیہ دھماکے سے تباہ جبکہ دکانوں کو جذوی نقصان پہنچا۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،یونین کمیٹی کے چیئرمین عطاء الرحمن راجہ،یوسی وائس چیئرمین عمران شفیق،یوسی پینل کے اراکین،وارڈ کونسلر،کوآرڈینیٹر چیئرمین حنظلہ انور قریشی،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،و دیگر ٹاؤن افسران اور نیو کراچی ٹاؤن کا محکمہ ریسکیو بھی موجود تھا۔اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نالے پر قائم دُکانوں کی وجہ سے ایک لمبی جگہ سیل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے گندی اور زہریلی گیسوں کا اخراج نہیں ہوپا رہا تھا جو دھماکے کی وجہ بنی۔

اطلاع ملتے ہی نیو کراچی ٹاؤن کے تمام ڈپارٹمنٹ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے امدای کاموں میں حصہ لیا الحمد اللہ دھماکے سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا پانچ افرادد زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے اور تمام زخمی افراد خطرے سے باہر ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔دھماکے کی وجہ سے متعدد دُکانوں کی حالت خستہ ہوگئی ہے اور دُکان مالکان کو مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ دُکانوں کو خالی کردیں۔ہم نالوں پر دُکانیں قائم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتے ہیں یہ تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے اور ان تجاوزات کی وجہ سے صفائی میں دشواری اور نالے چوک ہوتے ہیں اور علاقوں میں سیوریج کی نکاسی میں رکاوٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ان دکانوں سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اس لئے ہم دکانداروں کے ساتھ مل کر آئندہ کی حکمت عملی مرمت کریں گے۔

Comments
Loading...