Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نارتھ ناظم آباد کے مسائل کو بہتر سہولیات میں تبدیل کر دیا۔

دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سٹی کونسل کے اراکین ہمراہ کیا۔

0

کراچی : میئر کراچی نے نارتھ ناظم آباد کے مسائل کو بہتر سہولیات میں تبدیل کر دیا۔ کراچی بالخصوص ضلع سینٹرل میں چاہے کہیں بھی تختیاں، پینافلیکس یا اشتہارات آویزاں ہوں، عملی کام صرف بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ہی نظر آ رہا ہے، جس کی قیادت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کر رہے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کی بہتری کا جو وعدہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیا تھا، وہ آج پورا کر دیا گیا۔ 120 ملین روپے کی لاگت سے گلیوں، سڑکوں، سیوریج نظام اور دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سٹی کونسل کے اراکین ہمراہ کیا۔

Comments
Loading...