Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی میں آٹومیشن، اپ گریڈیشن اور نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب پر کام جاری ہے

0

کراچی : مختلف علاقوں میں سگنل کی تنصیب کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی اے ڈی پی اسکیم کے تحت کراچی میں آٹومیشن، اپ گریڈیشن اور نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب پر کام جاری ہے۔
نارتھ کراچی میں ڈسکو موڑ ٹریفک چوراہے پر، کارپٹنگ (سڑک کی بحالی) کا کام کیا جا رہا ہے۔

سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو جناب کاشف صدیقی نے سائٹ کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو انجینئر سید رضا حسین اور اسسٹنٹ ٹریفک انجینئر وقاص احمد نے ڈائریکٹر کو سائٹ پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Comments
Loading...