Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کے-الیکٹرک کمپنی نہیں بلکہ ایک قبضہ مافیا ہے۔ منیب وسیم

درحقیقت کے-الیکٹرک کی اصل رکاوٹ جماعت اسلامی ہے۔ منیب وسیم

0

کے-الیکٹرک کمپنی نہیں بلکہ ایک قبضہ مافیا ہے۔ منیب وسیم

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک کمپنی نہیں بلکہ ایک قبضہ مافیا ہے۔ اس بڑھتی ہوئ مہنگائ میں حکومتی جماعتوں کے کے-الیکٹرک کے خلاف بیانات صرف سیاسی شعبدہ بازی اور لفاظی ہے۔ درحقیقت کے-الیکٹرک کی اصل رکاوٹ جماعت اسلامی ہے- جس کا اظہار خود کے-الیکٹرک کی اعلیٰ انتظامیہ اپنے حالیہ بیان میں کر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے-الیکٹرک جس طرح کراچی کی عوام کو خود ثابت کرنے کی کوشش میں لگی ہوئ ہے، مونس علوی کو شرم آنی چاہئے ایسے بیانات دیتے ہوئے۔ جب کہ خود کے الیکٹرک 250 ارب سے زائد کی نا دہندہ ہے۔ کے الیکٹرک نے اس شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کا ک جو کھیل مچایا ہو ہے لگتا ہے کہ یہ 2015 کی تاریخ پھر دہرانا چاہتی ہے۔
ایک طرف لوڈ شیڈنگ کا وبال دوسری طرف بھاری بھرکم ناجائز بلوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ، عدم ادائیگی کی صورت میں گھروں کے کنکشن کاٹنا۔اور بدمعاشی اور غنڈی گردہ مچانا، نیپرا کے قوانین ماننے سے کھلم کھلا انکار کرنا، کیا کے الیکٹرک۔ریاست کے اندر ایک ریاست ہے؟؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ ناسور جسے انہوں نے دودھ پلایا تھا اب ان کے لئے بھی وبال جان بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی اپنی عوام کے ساتھ، کراچی کے شہریوں کے ساتھ کے الیکٹرک کی فرعونیت اور مظالم کے خلاف ہر وقت ایک دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ کے الیکٹرک کے مظالم کا حل صرف جماعت اسلامی ہی کے پاس ہے۔

Comments
Loading...