حافظ نعیم کان کھول کر سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔ سعید غنی
جماعت اسلامی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ سعید غنی
حافظ نعیم کان کھول کر سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔ سعید غنی
کراچی (اسٹافب) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے خدمت کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے، جماعت اسلامی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔
اپنے جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو نہ تعلیمی اداروں میں امن پسند ہے نہ کراچی کی ترقی، سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے خدمت کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آمر حکومت میں آتے ہیں تو کراچی شہر جماعت اسلامی کو بخشش میں دیا جاتا ہے، جماعت اسلامی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم کان کھول کر سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا اور پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کے شہریوں کی بے مثال خدمت کریگا۔