Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا گزشتہ شب کراچی کے اہم تجارتی مرکز گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار

0

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے گزشتہ شب کراچی کے اہم تجارتی مرکز گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز بہادر آباد سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اہم تجارتی مرکز گل پلازہ آتشزدگی واقعہ انسانی سانحہ ہے ذمہ داران کا تعین اور ان کے خلاف فوری تحقیقات کی جائے۔

گل پلازہ جیسے گنجان آباد کاروباری مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ ہونا سترہ سالہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت سندھ اور بلدیہ عظمٰی کراچی فوری ریلیف پہنچانے میں ناکام نظر آئے، ترجمان متحدہ نے کہا کہ کراچی جیسے گنجان آباد معاشی حب میں آتشزدگی اور حفاظتی خامیوں کے تدارک کا فوری پلان ناگزیر ہے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیئے۔

متحدہ ترجمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دعاء گو ہے کہ خداوند برتر اُنہیں صبرِ جمیل اس پر اجر عظیم عطاء فرمائے آمین، بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

گورنر سندھ نے امدادی کاموں میں بہتری اور ریلیف اینڈ ریسکیو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں، ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں جانبحق افراد کے اہلخانہ کے لئے مالی امداد اور زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جائے تاجر برادری کی بھی داد رسی کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Comments
Loading...