کراچی میں محکمۂ موسمیات کی جانب سے ممکنہ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر کراچی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
کراچی پولیس چیف نے بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
کراچی : کراچی میں محکمۂ موسمیات کی جانب سے ممکنہ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر کراچی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
کراچی پولیس چیف نے بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران اور بعد ٹریفک کی روانی یقینی بنائے اور جہاں پانی زیادہ ہو وہاں متبادل راستے فراہم کیے جائیں۔
گشت پر مامور پولیس گاڑیوں کو ضروری اوزار، ٹیوبز اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کے آلات سے لیس کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ پولیس کو شہری انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت عوام کی مدد یقینی بنائی جا سکے۔
عوام سے گزارش ہے کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس مددگار 15 اور ٹریفک معلومات و رہنمائی کے لیے 1915 پر فوری رابطہ کریں۔ کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔