متوقع طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایسٹ زون پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
کراچی ؛ متوقع طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایسٹ زون پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق محکمہ موسمیات نے 25 تا 26 اور 28 تا 29 مارچ کو کراچی میں وقفے وقفے سے طوفانی بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے۔
تمام ضلعی ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو نفری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہنے اور شہریوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس سے تعاون کریں۔