سرگودھا میں معصوم بچی کے قاتل اور ریپ کرنے والا کو نشان عبرت بنا دیا گیا ہے۔ حنا پرویز بٹ
ہر اس درندہ صفت شخص کیلئے پیغام ہے کہ اگر کسی معصوم بچی کیطرف میلی آنکھ سے دیکھا تو تمہاری آنکھ نکال لی جائے گی۔ حنا پرویز بٹ
پنجاب : حنا پرویز بٹ صاحبہ نے اپنے حالیہ ٹیوٹ میں کہا کہ سرگودھا میں معصوم بچی کے قاتل اور ریپ کرنے والے کو نشان عبرت بنا دیا گیا ہے۔ یہ ہر اس درندہ صفت شخص کیلئے پیغام ہے کہ اگر کسی معصوم بچی کیطرف میلی آنکھ سے دیکھا تو تمہاری آنکھ نکال لی جائے گی۔ بہت ہو چکا اب بس، اگر کسی نے معصوم بچی کو چھونے کی بھی کوشش کی تو اپنا انجام اگلے دن ہی دیکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخرکار سرگودھا میں سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ اپنے انجام کو پہنچا۔میں نے وعدہ کیا تھا کہ بچی اور اسکے والدین کو ہر صورت انصاف ملے گا۔ یہ وزیراعلی مریم نواز کا دور ہے کوئی کسی کے ساتھ زیادتی کر کے جائے گا کہاں؟