Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے گلشن اقبال میں رہائش پذیر محمد انس کو میٹرک بورڈ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش۔

اس موقع پر یوسی 3 کے چیئرمین ماجد خان اور یوسی 8 کے وائس چیئرمین آصف عبدالکریم بھی موجود تھے، جنہوں نے محمد انس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

0

کراچی : چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے گلشن اقبال میں رہائش پذیر اسپیشل بچے محمد انس کو میٹرک بورڈ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کامیابی کو عزم اور محنت کی روشن مثال قرار دیا۔

اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے محمد انس کے والد جناب فاروق صاحب کو ان کی مثالی تربیت اور بھرپور سرپرستی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی ہی بچوں کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے۔

اس موقع پر یوسی 3 کے چیئرمین ماجد خان اور یوسی 8 کے وائس چیئرمین آصف عبدالکریم بھی موجود تھے، جنہوں نے محمد انس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments
Loading...