میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خواجہ اجمیر نگری چورنگی سے منگھوپیر روڈ،جدید ڈوئل کیرج وے منصوبے کا افتتاح کر دیا
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد لاگت سے خواجہ اجمیر نگری چورنگی سے منگھوپیر روڈ، ڈیڈیکس فیکٹری تک 1800 میٹر طویل جدید ڈوئل کیرج وے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دونوں اطراف 10.25 میٹر چوڑی جدید سڑک، کرب بلاکس، میڈین، روڈ مارکنگ اور جدید ڈرینیج سسٹم کے ساتھ منصوبہ 100 فیصد مکمل کر لیا گیا۔ 8 کروڑ 68 لاکھ 95 ہزار 660 روپے کی لاگت سے 700 میٹر طویل 48 انچ قطر کی واٹر سپلائی لائن کی بحالی کا منصوبہ بھی مکمل۔
انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی منصوبے کے تحت 16 ٹی کنکشنز، تقریباً 4 ہزار لیکیجز کی مرمت، 2400 غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ اور 54 گلیوں میں نئی 4 انچ پانی کی لائن بچھائی گئی۔ 53 ڈبل آرم اسٹریٹ لائٹس، جدید میڈین، کرب بلاکس، سیوریج نالے کی ونچنگ اور مؤثر نکاسی آب کے انتظامات سے شہریوں کو جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی خدمت کے منشور کے مطابق کراچی میں جدید انفراسٹرکچر، بہتر سڑکوں، پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں کراچی کی ترقی کا سفر جاری، عوام کو معیاری بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اولین ترجیح ہے۔